لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مزنگ اڈہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک فرا ، مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مزنگ اڈہ کے قریب پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے فیصل نامی کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔