کراچی: دہلی کالونی میں سرچ آپریشن، 40 افراد زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں بم دھماکے کے بعد پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں جمعے کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

رات گئے ایس پی صدر سلمان حسین اور اے ایس پی فریئر شہلا قریشی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے دہلی کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

یس پی صدر سلمان حسین کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے میں ملوث کچھ افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ حراست میں لئے گئے افراد کو پوچھ گچھ کے لئے فریئر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

آپریشن میں حصہ لینے والی کراچی کی پہلی خاتون اے ایس پی شہلا قریشی نے کہا کہ انہوں نے جرائم کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔پولیس کا عزم ہے کہ اس دھماکے کے ملزمان کو جلد از جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔