لاہور میں کونسی کونسی سڑکیں بند ہیں؟ پولیس کا الرٹ جاری

Lahore Closed Roads

Lahore Closed Roads

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور پولیس نے شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اورب جلی گھر جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔