جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری

Jam Kamal

Jam Kamal

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کر دیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد نمبر 115 پر رائے شماری 25 اکتوبر کودن 11 بجے ہو گی جس کے لیے سیکرٹری اسمبلی نے طریقہ کار بھی جاری کر دیا۔

تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل اسپیکر اراکین کی حاضری کے لیے 5 منٹ تک گھنٹی بجانےکی ہدایت دیں گے، گھنٹیاں بند ہونے کے بعد ایوان کے تمام داخلے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

رائے شماری کے مرحلے کی تکمیل تک ہر داخلی دروازے پر اسمبلی اسٹاف تعینات رہے گا، ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کریں گے، اسپیکر اسمبلی قرارداد پر رکارڈ شدہ ووٹوں کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔