لاہور : مختلف واقعات میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں میں ذاتی دشمنی اور معمولی جھگڑوں پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ڈیفنس میں پینسٹھ سالہ محبوب کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا گیا۔ شیراکوٹ میں بھانجے سہیل واجدنے پنتالیس سالہ ماموں گلزار کو قتل کر دیا۔

معمولی تلخ کلامی پر انیس سالہ عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ گڑھی شاہو میں ستائیس سالہ ملک لیاقت کو محلے دار نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔