لاہور: 12 گھنٹوں میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کا قتل

Rescue 1122

Rescue 1122

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں 12 گھنٹوں کے دوران 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لیاقت آباد کے علاقے دھلے فلیٹوں میں کوڑے سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جب کہ شام کو اسی علاقے میں خضر حیات نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خضر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوا لیکن پولیس دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

دوسری جانب بادامی باغ میں واقع لاری اڈے پر سکیورٹی گارڈ عبد الخالق نے تنخواہ نہ ملنے پر لاری اڈےکے مینیجر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ڈولفن اسکواڈ نے فائرنگ کی آواز پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں رات گئے ملت پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کوثر نامی خاتون کو قتل اور اس کے شوہر حسن بٹ کو زخمی کر دیا۔