لالہ موسی ٰ: ڈرون حملوں میں معصوم لوگوں کے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے

لالہ موسی: ڈرون حملوں میں معصوم لوگوں کے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔نواز شریف امریکی صدر سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران امریکہ کے سامنے جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور ڈرون حملے فوری طور پر بند کرنے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کریں۔ ڈرون حملوں سے پاکستان میں شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ڈرون حملوں کو رکوا کر طالبان سے کامیاب مذاکرات کرے اور پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے اقدامات کو بروئے کار لائے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے سارے معاملات کی جڑ ڈرون حملے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے شروع دن سے ہی ڈرون حملوں کی مخالفت کی ہے۔ حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور APC کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے طالبان سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے مزید کہاامریکی چیلے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور وہ امریکی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں ۔امریکہ سے تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہیں اور پاکستانی حکام جرات مندی سے ڈرون حملوں کو رکوانے کے اقدامات کریں نہ کے اپنا بزنس بہتر بنانے کیلئے صرف امریکی منڈیوں کی رسائی حاصل کریں۔