زمین کے تنازع پر نوجوان کو اغواء کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی : زمین کے تنازع پر نوجوان کو اغواء کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج، شاہانہ بی بی کی طرف سے ملزمان کو گرفتار کر کے بیٹے کو بایاب کروانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق چشتیاں کی رہائشی شاہانہ بی بی کے مطابق میرا طارق محمود، حمزہ اور عزت بیگ وغیرہ سے زمین کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے میں اپنے بیٹے سمیت مصطفی آباد مین رہائش پزیر تھی کہ مذکورہ ملزمان اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر آئے اور زمین کے تنازع کو حل کرنے کی باتیں کرنے لگے اور رات کو سو گئے ملزمان نے مجھے کوئی نشہ آور چیز سنگھا کر میرے بیٹے کو اغواہ کرکے ساتھ لے گئے، انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے 17سالہ بیٹے محمد یعقوب کو بایاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔