لنڈی کوتل : دو گروہوں میں مسلح تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

Khyber Agency

Khyber Agency

لنڈی کوتل (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دو گروپوں میں مسلح تصادم میں زخمی ہونیوالے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی۔ جبکہ 5 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسسٹنٹ پولی ٹیکل ایجنٹ طیب عبداللہ کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ ا شخیل میں دوگروپوں میں 18 اکتوبر کو زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا تھا۔

فائرنگ سے 3 افرادجاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے لنڈی کوتل اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی حکام نے واقعے میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔