گزشتہ کاروباری ہفتہ، امریکی مہنگا، آسٹریلین ڈالر سستا

Australian expensive cheap U.S. dollar

Australian expensive cheap U.S. dollar

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ بڑھ گئی۔ آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین روپے کمی ہوئی اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر ساٹھ پیسے بڑھ کر ایک سو دو روپے تین پیسے پر پہنچ گئی۔

یورو دس پیسے بڑھ کر ایک سو چونتیس روپے چوراسی پیسے کی سطح پر چلا گیا۔ جاپانی ین کی قدر گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران تین پیسے کی کمی سے ایک روپیہ دو پیسے رہی۔ برطانوی پانڈ ایک روپیہ ساٹھ پیسے جبکہ بھارتی روپیہ پانچ پیسے سستا ہو گیا۔