آخری مسافر ہی قاتل نکلا، پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کا پتا لگا لیا

Muhammad Ali

Muhammad Ali

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قاتل کا پتا لگا لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد علی کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی اس کا قاتل نکلا اور ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم مقتول ڈرائیور محمد علی کا دوست ہے جس کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے طاہر فرار ہے اس لیے ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں چند روز قبل قتل کیے جانے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کی لاش ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔