لاقانونیت ،لوٹ مار، جاگیر داری نظام کا خاتمہ ممکن بنائیں گے

کھاریاں(جی پی آئی)لاقانونیت ،لوٹ مار، جاگیر داری نظام کا خاتمہ ممکن بنائیں گے ، وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دے کر ذہنی مریض بنا دیا ہے ،میاں نواز شریف وزیر اعظم بن کر سب کا حساب لیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما عظیم سرور بٹ نے ایک خصوصی ملاقات میں اخباری نمائندوں سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم،مسلم لیگ ق ، اور پیپلز پارٹی والے عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں ، میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی بقاء اور تعمیروترقی کے اقدامات کئے ہیں۔

موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،جس کی وجہ سے ملک میں لاقانونیت کا راج ہے ، انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ، کئی قیمتی جانیں روزانہ لقمہء اجل بن جاتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر چوروں لٹیروں کا خاتمہ کر دیں گے۔