عالم اسلام کے عظیم راہنما جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے۔ پروفیسر عتیق الرحمن

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

اسلام آباد (نامہ نگار) عالم اسلام کے عظیم راہنما جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے ہمیشہ امن و آشتی کا درس دیا ،ملک دشمن علماء کو نشانہ بنا کر انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم وحدانی نظام تعلیم فورم پاکستان پروفیسر عتیق الرحمن نے ملک کے معروف عالم دین اور سابق جسٹس وفاقی شریعت عدالت مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر عالم اسلام کی مشہور شخصیت اور ہمیشہ امن و الفت اور رواداری کا درس دینے والی شخصیت مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کرکے ملک میں انارکی و فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں اور انتظامی و قانونی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا تقی عثمانی پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور مفتی تقی عثمانی کو خصوصی حفاظتی سکواڈ فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملہ میں ممحفوظ رہے جبکہ دو محافظ شہید اور ڈرائیور زخمی ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعبہ اطلاعات و نشریات
وحدانی نظام تعلیم فورم پاکستان
0332-5292433