حکمران خلفاء راشدین کا طرز حکمرانی اپنا کر ملک و قوم کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔ مولانا محمد اکبر

گوجرانوالہ: صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمران خلفاء راشدین کا طرز حکمرانی اپنا کر ملک و قوم کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر نے اسلام کو فتنوں سے بچایا،مملکت کا نظام احکام شریعت کے مطابق اور اموری خلافت کسی پروٹوکول کے بغیر انجام پائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ میں منعقدہ تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،مفتی محمد حسین صدیقی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،حافظ محمد رفیق قادری،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،حافظ محمد عدیل عارف مہر اور ملک محمد نصیر نقشبندی نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ تمام مسائل و مشکلات کا حل خلافت راشدہ کے نظام کے عملی نفاذ میں مضمرہے۔خلیفا اول حضرت سیدنا صدیق اکبر نے جو نظان متعارف کروایا وہ عین اتباع مصطفیٰۖ تھا۔تاجدار صداقت کی روشن زندگی ایثار قربانی اور مختلف فتنوں کے خلاف جہاد اور طرز حکمرانی سنہری کارنامے قیامت تک آنے والے حکمرانوں اور مسلمانوں کیلئے مشل راہ ہیں۔حضرت سیدنا صدیق اکبر کی تعلیمات کو فروغ دے کر معاشرے میں انقلاب برپا کیا سکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم سیدنا صدیق اکبر سرکاری سطح پر منایا جائے۔