لبنان: کار بم دھماکا میں تین افراد ہلاک ہو گئے

Car Bombs Blast

Car Bombs Blast

بیروت (جیوڈیسک) شامی سرحد کے قریب لبنانی شہر ہیرمل میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ایک خودکش حملہ تھا جو ہیرمل کی مقامی حکومت کے دفاتر کے مرکزی گیٹ کے سامنے ہوا۔

تین افراد ہلاک جب کہ 25 دیگر زخمی ہوئے۔ یہ مقام شامی سرحد سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔