لیاقت پور: دو گروہوں میں تصادم دو بھائی جاں بحق ، 12 زخمی

killing

killing

لیاقت پور (جیوڈیسک) نواحی قصبہ پکا لاڑاں کی بستی آڈت کے حفیظ بلوچ، فاروق احمد اور بخت علی کی رحمت اللہ کھرل سے مقدمہ بازی کی رنجش چلی آ رہی تھی جبکہ انہیں عبد الصمد، مختار احمد پر مخبری کا شک تھا جس کی بنا پر آج صبح حفیظ بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبد الصمد اور اسکے ساتھیوں پر حملہ کر دیا۔

تصادم میں دو بھائی عبد الصمد اور مختار احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر زخمیوں کو بیسک ہیلتھ سنٹر پکالاڑاں منتقل کر دیا گیا ہے۔