لیبیا میں برے حالات کا ذمہ دار نیٹو ہے، صدر روس

Vladimir Putin

Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) روسی صدر ولا دیمر پوتن نے لیبیا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس پیش رفت پر نیٹو پر الزام تراشی کی ہے۔

پوتن نے اٹلی کے ایک روزہ دورے کے دوران دارالحکومت روم میں کیتھولک طبقے کے پیشوا اور واٹی کان کے صدر پاپ فرانسس، صدر سرگیو ماتاریلا اور وزیر اعظم گیوسپے کونتے سے ملاقاتیں کیں۔

بتایا گیا ہے کہ پوتن کی پاپ سے ملاقات میں شام، ونیز ویلا اور یوکیرین کے بحرانوں پر اولیت کی بنیاد پر بات چیت ہوئی ہے۔

مذاکرات کے بعد پاپ کی جانب سے پوتن سے “میری لیے دعاکرنا” کہنے اور پوتن کے اس جواب میں میرے لیے وقت نکالنے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں ، یہ ایک دلچسپ اور فائدہ مند ملاقات تھی ” کی طرح کی بات چیت قابل ِ توجہ تھی۔

پوتن نے اطالوی وزیر اعظم کونتے سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ لیبیا میں صورتحال ہر گزرتے دن مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ جس کا ذمہ دار نیٹو ہے۔

روس کے کریمیا اور سواس توپول کے غیر قانونی طور پر روس سے الحاق کی بنا پر یورپی یونین کی روس پر 23 جون 2020 تک پابندیوں میں توسیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ وہ یورپی یونین کی صدارت میں تبدیلی کے بعد کے دور میں روس۔ یورپی یونین تعلقات میں بہتری آنے کی امید رکھتے ہیں۔