لیبیا میں مسلح افراد نے اردن کے سفیرکو اغوا کر لیا، فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں اردن کے سفیر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں تعینات اردن کے سفیر فواز ایتان کی گاڑی پر دارالحکومت طرابلس میں دو گاڑیوں میں سوار نامعلوم نقاب پوشوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ مسلح افراد فواز ایتانی کو اغوا کرکے لے گئے، لیبیا اور اردن کی جانب سے سرکاری سطح پر اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہاں بد امنی کا راج ہے ، گزشتہ برس لیبیا کے وزیر اعظم علی زیادان کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں رہا کر دیا گیا ، اس کے علاوہ کچھ روز قبل عبوری وزیر اعظم عبداللہ الثانی کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔