ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

Sepoy Zaroof & Lance Naik Tariq

Sepoy Zaroof & Lance Naik Tariq

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف شہید ہو گئے۔