فیسکو اور لیسکو کی نجکاری کی منظوری

Privatization Board

Privatization Board

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیسکو اور لیسکو کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی نجکاری موخر کرنے پر غور کیا گیا۔ نجکاری بورڈ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری سے پہلے ازسرِنو بحالی کی جائے۔

نجکاری بورڈ کی تجاویز کا حتمی فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کرے گی۔