لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ، وزیراطلاعات

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ، مشرف کی باقیات مشرف کے پیاروں کو اکٹھا کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔

ایک کبھی پارلیمنٹ میں نہیں آسکتا دوسرا کبھی اپوزیشن میں نہیں آئے گا۔ یہ افراد عمران خان کو بھی اس پنجرے میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان پنجرے کے اردگرد گھوم رہے ہیں۔

اندر داخل ہونے سے گھبراتے ہیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں ان دونوں کی چو نچیں اور پنجے ان سے لمبے ہیں۔ شیخ رشید بغیر ٹکٹ کے مسافر ہیں۔ شیخ رشید ذہن میں رکھیں اگلے اسٹیشن پران کی ٹکٹ خواجہ سعد خود چیک کریں گے۔