برطانیہ : سری لنکن طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 2 افراد گرفتار

 Sri Lankan Airlines

Sri Lankan Airlines

لندن (جیوڈیسک) برطانوی پولیس نے سری لنکن ایئرلائن کے طیارے کو ہنگامی طور پراسٹین اسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی حکام کے مطابق کولمبو سے آنے والی ایئربس 330 کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنا تھا تاہم ایسکس پولیس نے طیارے کو اسٹین اسٹیڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا اور دو افراد گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد پر طیارے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ طیاری میں عملے کے ارکان سمیت 267 افراد سوار تھے۔