لیاری : نیا آباد میں پرانے مکان کی چھت گرگئی، 5 افراد زخمی

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے میں قائم رہائشی عمارت کی پانچویں منزل کی چھت خستہ حالی کے باعث ٹوٹ کر گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے نیاآباد کی گلی نمبر 13 میں واقع ڈاڈا پیلس اپارٹمنٹس کی پانچویں منزل کی چھت خستہ حالی کے باعث سوتے ہوئے افراد کے اوپر گر گئی۔

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول ھسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں کے مطابق جس عمارت کی پانچویں منزل کی چھت ٹوٹ کرگرگئی، اس کا زینہ بھی نہایت کمزرو ہوچکا ہے۔