لیاری : پیپلز پارٹی کے جلسے کے دوران دھماکا،2 افراد جاں بحق،40 زخمی

PPP

PPP

کراچی(جیوڈیسک)لیاری میں پیپلزپارٹی کی کارنرمیٹنگ کے دوران موٹرسائیکل میں نصب بم کادھماکا ہواہے جس میں 2افرادجاں بحق اور قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدوار،عزیزمیمن اورعدنان بلوچ سمیت40زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکا اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

دھماکے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس 111 کے امیدوار عدنان بلوچ ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں آدھی سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ زخمیو ں کو لیاری جنرل اور سول ھسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا ہے تاہم پولیس نے دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں کی۔دوسری جانب ڈی آئی جی کراچی کہتے ہیں کے انتخابات میں فوج بلاناپڑے گی۔