ماکروں یا تو معصوم یا چالباز شخص ہے جو امریکہ کے ساتھ ملا ہوا ہے: خامنہ آئی

Ayatollah Ali Khamenei

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماکروں یا تو معصوم یا ایک چالباز شخص ہے جو امریکہ کے ساتھ ملی بھگت کےتحت کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے مابین بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں مگر ان کے اس بیان کے رد عمل میں خامنہ آئی نے کہا کہ فرانسیسی صدر سازشی ہیں یا امریک سے ملے ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خامنہ آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی امریکہ کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل ہوں گے۔

خامنہ آئی نے کہا کہ امریکہ کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کیا جائے اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا جبکہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات سے ہمارے مسائل حل ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ خامنہ آئی نے 17 ستمبر کو امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے روز ایران کی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے اعلان کیا تھاکہ امریکہ نے ایران کی تیل،بجلی اور دیگر تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔