ملائیشیا سے انڈونیشیا جانیوالی کشتی سمندر میں الٹ گئی ،40 افراد لاپتہ

Malaysia

Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا سے انڈونیشیا جانے والی کشتی سمندر میں الٹنے سے 40 افراد لاپتا ہو گئے۔ ملائیشیا سے انڈونیشیا جانے والی کشتی میں زیادہ تر انڈو نیشیا کے باشندے سوار تھے۔ کشتی ساحل پر پہنچنے سے پہلے سمندر میں بلند لہروں سے ٹکرا گئی۔

کشتی میں 44 افراد سوار تھے، جن میں سے 40 لاپتہ ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4 افرا د کو بچا لیا ہے، جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کے مسافر ملائیشیا سے عید منانے انڈونیشیا اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔