مانسہرہ: 6 لیکچرارز میں کورونا کی تصدیق کے بعد 5 روز کیلئے کالج سیل

Coronavirus – Pakistan

Coronavirus – Pakistan

خیبر پختونخوا (اصل میڈیا ڈیسک) مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے 6 لیکچرارز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کالج کو 5 روز کے لیے سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اوگی زینب احمد چیمہ کے آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج کے 6 لیکچرارز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کالج کو 5 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کالج بند کر کے ٹی ایم اے اسٹاف کو ڈس انفیکشن اسپرے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ کالج سے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانی مرکز کو بھی ہائی اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔