مارچ کو بھمبر سے سلطان یوتھ فورس کے سینکڑوں کارکنان مظفرآباد کے تاریخ ساز جلسے میںشرکت کرینگے

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)6 مارچ کو بھمبر سے سلطان یوتھ فورس کے سینکڑوں کارکنان مظفرآباد کے تاریخ ساز جلسے میںشرکت کرینگے تفصیلات کیمطابق ضلعی پیپلزسیکرٹریٹ بھمبرمیں سلطان یوتھ فورس کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت سلطان یوتھ فورس کے صدر حیدر علی کاشر نے کی اجلاس میں 6مارچ کے جلسے میں شرکت کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

حیدر علی کاشر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6مارچ کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا اور آزادکشمیر سے پیپلزپارٹی کے جیالے شرکت کرینگے اور بھمبر سے پیپلزپارٹی کے کارکن اور سلطان یوتھ فورس کے سینکڑوں کارکن اس میں شرکت کرینگے اجلاس میں حیدر علی کاشر ،عابد زبیر،راجہ انیس اکبر ،دانیال گیلانی ،سعید رحمت ،شہزاد اسلم ،راجہ نعمان ،علی احمد،نوید چوہدری ،فریاد چوہدری و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔