مردان : پولیس پر خود کش حملہ،ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق

Suicide Attack

Suicide Attack

مردان(جیوڈیسک)مردان میں پولیس پر خود کش حملہ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق جبکہ دو پولیس ہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے،پولیس کی فائرنگ سے ایک خود کش حملہ آور بھی مارا گیا۔

تھانہ کاٹلنگ کے پولیس اہلکارپولیو مہم کے اہلکاروں کی سیکیورٹی کے لئے وین میں سوار ہو رہے تھے کہ انہوں نے تین مشکوک افراد کو دیکھ کر ان کا پیچھا کیا اور مشکوک افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جبکہ باقی دو حملہ آوروں نے قریبی مکان میں پناہ لے لی، دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او خوش دل خان جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے فرار ہونے والے دیگر دو حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک خود کش حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری یا مرنے کے متعلق متضاد اطلاعات ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔