مستونگ : دشت میں نامعلوم افراد کا دو کنٹینروں پر دستی بم سے حملہ

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے دو کنٹینروں پر دستی بم سے حملہ کیا، دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کے دو کنٹینرپاک افغانستان کے سرحدی شہر چمن سے کراچی جارہے تھے۔

مستونگ کے علاقے دشت کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر دو دستی بم پھینکے، دھماکے سے دونوں کنٹینروں کو نقصان پہنچا تاہم اس واقعہ میں ڈرائیور اور کلینر خوش قسمتی سے بچ گئے، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ، اس واقع کی مزید تحقیقات علاقہ لیویز فورس کررہی ہے۔