چترال : برفباری سے بند لواری ٹاپ ساڑھے 5 ماہ بعد کھل گئی

Chitral Snow

Chitral Snow

چترال (جیوڈیسک) چترال کے قریب برفباری سے بند ہونے والی لواری ٹاپ کو ساڑھے 5 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں حالیہ سیزن میں شدید برفباری کے باعث کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئی تھیں۔

چترال میں شدید برفباری سے بند ہونے والی لواری ٹاپ کو ساڑھے 5 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔