مولانا سمیع الحق کا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہائوس آنے سے انکار

Maulana Sami ul-Haq

Maulana Sami ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان مذاکراتی ٹیم کے رکن مولانا سمیع الحق نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس آنے سے انکار کر دیا۔

حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات جماعت اسلامی کے دفتر میں طے تھی تاہم حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے طالبان کمیٹی کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی جسے مولانا سمیع الحق نے مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم نے ان کے پاس آ کر ملاقات کا وعدہ کیا تھا انہیں اپنا وعدہ پورا کرنا ہو گا۔ دوسری جانب طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈنیٹر مولانا یوسف کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کی ملاقات ابھی تک شیڈولڈ ہے۔