خسرہ : حکومت پنجاب اور محکمہ صحت سے 10 دن میں جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)خسرہ کی روک تھام نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت سے10 دن میں جواب طلب کر لیا۔ خسرہ کی روک تھام نہ کرنے کے خلاف کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جعلی ویکسین کی وجہ سے خسرہ وبائی شکل اختیار کرگئی۔ لاہور ہائی کورٹ کیجسٹس اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ خسرہ کی روک تھام کے لیے مناسب اور موثر اقدامات ہونے چاہییں۔