خسرہ ہلاکتیں ، لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت سے خسرہ کی وبا روکنے سے متعلق گزشتہ تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ بارہ جون کو طلب کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ محکمہ صحت خسرہ کی وبا کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔

جبکہ صحت کے افسران نے بتایا کہ خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ بچے مر رہے ہیں اور محکمہ صحت سویا ہوا ہے۔ عدالت جب نوٹس لیتی ہے تو پھر حرکت میں آجاتے ہیں۔ کیا ہر کام عدالت کا نوٹس لینا ضروری ہو چکا ہے۔