شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملہ ، 4 افراد جاں بحق

Drone Attack

Drone Attack

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں.امریکی ڈرونز نے گھر 2 میزائل داغے۔ ذرائع کے مطابق جشمہ پل کے قریب امریکی ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میران شاہ میں کرفیو کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈرون حملوں پر متعدد بار احتجاج کر چکا ہے لیکن امریکا نے پاکستانی احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔