عید قربان پر گوشت کی تقسیم اور ہمارا مزاج

Allah

Allah

تحریر: عینی نیازی

سندھ کے لوک دا ستانوں کے کردار وتا یو فقیر کاجی خربوزہ کھانے کا چاہا وہ پھل فروش کے پاس گئے اور کہا”سائین اللہ کے نام پر ایک خربوزہ تو دے دو،، پھل والا گاہکوں میں مصروف تھا جب فقیر نے زیا دہ اصرار کیا تو اس نے ان کی جانب تو جہ دی اور ایک گلاس ڑاہوا خربوزہ دے دیا یہ دیکھ کر وتا یو سائیں نے دو سروں کی دیکھا دیکھی اپنی جھولی سے ایک سکہ نکا لا اور خربوزے والے سے کہا ایک ٹکے کا خربوزہ دے دواس بار پھل فروش نے فوراہی ایک اچھا تروتازہ خربوزہ وتا یو فقیر کو دے دیا وتا یو فقیر نے دونوں خربوزے ہا تھو ں میں لے کر آسمان کی جانب دیکھا اور کہا ”اللہ سائیں !توْ تو ان لوگوں کے نزدیک ایک ٹکے سے بھی کم تر ہے

دیکھا جا ئے توہم میں سے اکثر یت کا دل اسی خربو زے بیچنے وا لے جیسا ہے ہم اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میںایساہی رو یہ اپنا تے ہیںخا ص کرعید قربان پرگوشت با نٹنے کے حوالے سے ہمارارواج ایسا ہی ہے ایک طرف بڑا صحت مند جا نورخریدنے کی کو شش کر تے ہیں تو دوسری جا نب فل سا ئزڈیپ فریزر نہ ہوتواسکی کمی بھی محسوس کر تے ہیںقوت خرید ہے توخریدلا تے ہیں ورنہ خریدنے کا مصمم ارادہ خلوص نیت سے ضرور با ند ھتے ہیںپھرکسی مولاناسے یاکسی صاحب الرا ئے سے یہ فتوی لینے کی کوشش کرتے ہیںکہ قربانی کا گوشت ہم زیا دہ سے زیا دہ خوداستعمال کر نے کاحق رکھتے ہیں

بلکہ بہت سے توپو رے وثوق کے سا تھ یہ کہتے پا ئے جا تے ہیںساراسال کا اسٹاک رکھ کر ہم اپنی شکم پروری سے بھی اجر و ثواب کما تے ہیں ہم یہ بلکل بھول جا تے ہیں کہ یہ اللہ کی راہ میں کیسی قربانی ۔ہے اس رب نے محض اونٹ، بیل ،گا ئے، بکرے قربان کر نے کا حکم ایسے ہی نہیں دیاکہ قربانی کرکے گو شت فریج میں بھرلواس قربانی کے پیچھے جواصول کا رفرما ہے اس کی جانب بھی توجہ کر نے کی اشد ضرورت ہے کہ پیارے رب! کل کو تیری راہ میںاپنی عزیزازجان کوقربا ن کر نا پڑا تودریغ نہیں کر یںگے اپنے نفس کودائو پرلگا نا پڑاتو بناء کسی حجت کے کردیںگے مگرہم یہ کیسے مسلمان ہیںجو محض چند ٹکڑے گو شت کی خاطراپنے ایمان کا سوداکر تے ہیں۔

Islam

Islam

ذوالحج کا مبارک مہینہ عظیم عبادت اور قربا نی کا مہینہ ہے اسلام کا اہم پا نچواں رحج اسی ما ہ مبارک میں ادا کیا جا تا ہے حضرت ابرہیم نے اپنے عزیز بیٹے حضرت اسما عیل کو اللہ کی راہ میں قربا نی کے لئے پیش کیا جسے بار گاہ خداوندی میں اس قدر پسند کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے دینی فر یضہ بنا دیا جا نوروں کی قربا نی ہمیں ایک اہم فر یضے کی جانب تو جہ دینے پر مبذو ل کر تی ہے کہ ہم زیادہ سے زیا دہ قر با نی کا گو شت مستحقین میں تقسیم کریں

Life

Life

کم از کم اتنا ضرور دیں کہ وہ دو وقت سیر ہوکر نعمت خد اوندی سے لطف اندوز ہو سکیں اس وقت پورے ملک میں سیلاب کی تبا ہی اور آپریشن عضب کی وجہ سے لا کھوں پاکستانی خاندان کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ گوشت ان تک پہنچا نے کی کو شش کریں اس کے لئے حکومتی سطح پر اور رضاکارا نہ بھی یہ کام مل کر کیا جا سکتا ہے مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں ان کی مدد کرنے کی کو شش ضرور کرنی چا ہئے اللہ ہم سب کومتحد ہو کر اس کا ر خیر میںحصہ لینے کی تو فیق عطا فرمائے

تحریر: عینی نیازی