مرسی کے حامیوں کو سزا نہیں دی جائے گی: عدلی منصور

Adly Mansoor

Adly Mansoor

مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کو مشورہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انکے زیر حراست حامیوں کو سزا نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں عبوری صدر نے مرسی کے حامیوں سے کہا کہ انہیں ان لوگوں کا فیصلہ قبول کرنا چاہئے۔

جنہوں نے معزول صدر کی حکمرانی کی بجائے ایک مختلف راستہ منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمون کے حامیوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن جو فیصلہ ہو چکا اسے بدلنا ممکن نہیں۔ عدلی منصورنے انہیں مشورہ دیا کہ ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھیں۔