میکسیکو : 5 لاکھ سال قدیم آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

Mecsico

Mecsico

میکسیکو سٹی(جیوڈیسک) میکسیکو میں پانچ لاکھ سال قدیم زندہ آتش فشاں نے دھماکے کے بعد لاوا اگلنا شروع کر دیا۔میکسیکو نیشنل سیول پروٹیکشن کوارڈینیٹر لوئیس فلپ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی پر دھماکے کے بعد لاوا نکلنا شروع ہو گیا۔

جس سے چھ سو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا اور دھواں تین کلو میڑ تک پہنچ گیا،یہ آتش فشاں ماضی میں بھی لاوا اگلتا رہا ہے۔