میانوالی پولیس نے 3 ملزم گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیں۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ شہبازخیل میں پولیس نے دو مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران گاڑی سے ڈیڑھ کلو ہیروئن، دس کلو چرس، ایک لاکھ 62 ہزار روپے نقد، چارکلا شنکوف، چاررائفلیں، 39 میگزین اور 1373 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے تین ملزمان کلیم اللہ، عون محمد اور عابد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم ہدایت اللہ فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزمان غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی سپلائی کا کام کرتے ہیں۔