جیلوں پر حملے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و اینٹی کرپشن منظور وسان کی صدارت میں اینٹی کرپشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اینٹی کرپشن کے مقدمات پر غور کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش وقت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے تمام مقدمات پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔