تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ میں لیکچر سے نعیم جاوید کا خطاب

Telangana Minorities Residential School Yakhuth Pura Boys

Telangana Minorities Residential School Yakhuth Pura Boys

حیدرآباد (ای میل) طالب علم، علم کے حصول کے سلسلہ میں سنجیدگی اختیار کریں اور اپنی زندگی کے مقصد کا تعین کرتے ہوئے مصم ارادہ اور پکے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں ،ذہن میں بہت سے منفی خیالات پیدا ہوتے رہتے ہیں طلبہ ان خیالات کی پرواہ کیے بغیر منزل کی جانب گامزن ہوں تاکہ مقصد کاحصول ممکن ہوںان خیالات کا اظہارممتازٹرینرجناب نعیم جاوید چیرمین ہیومن ابیلٹی ڈیولپمنٹ اینڈاڈونسمنٹ فاونڈیشن نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ (ذکور)1میں منعقدہ گیسٹ لیکچرار بعنوان ”شخصیت کا ارتقائ” سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی فکر میں تہراوآنا چاہیئے۔

ذہن میں خیالات بہت آتے رہتے ہیں کسی ایک خیال کو تھام کر آگے بڑھتے رہنا چاہئے ،منزل کی راہ میں پریشانیاں بہت آئیں گی ،مستقبل کی سوچ کے دباؤ میں کوئی کام نہ کریں بلکہ حال کو بہتر بنانے کی فکر کریں مستقبل خود بخود سنوار جائے گا،صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مگن رہیںاپنے اندر قابلیت پیدا کریںقابلیت کی بنیاد پر ترقی خود بخود حاصل ہو گی۔

انہوں آخر میں طلبہ کو مشورہ دیا کہ اپنے اخلاق و کردار ،رویہ کو بہتر بنائیں تاکہ مثالی طالب علم کہلائیں جائے،طالب علم ہمیشہ مثبت فکر کو لیکر آگے بڑھیںمنفی سوچ کو قریب آنے نادیں،اچھی عادات اختیار کرتے ہوئے اپنا اور اپنے والدین، اساتذہ کا نام روشن کریں۔قبل ازیں ڈاکٹر عزیز سہیل نے جناب نعیم جاوید کا مکمل تعارف پیش کیا، اکیڈیمک کواڈینٹرمنزہ میمونہ نے لیکچر کے انعقاد کی غرض وغایت بیان کی اور نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس پروگرام کے آغاز میںمحمد ایان و محمد فرحان نے ترانہ ہندی پڑھا۔ اس موقع پر محترمہ شہنشاہ بیگم،بشری ٰ بیگم ،جناب فخر الدین نے بھی خطاب فرمایا۔