محمد عرفان حریف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ، وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاون کی وکٹ بھی فاسٹ بولرز کے لیے مدد گار ہو گی ، محمد عرفان حریف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں جیونیوز کے سیگمنٹ سوئنگ کا سلطان میں سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاون کی وکٹ گرین ہوتی ہے۔

وہاں بھی فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا ،غیر ضروری شاٹس سے بچیں اور بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں۔ محمد عرفان باصلاحیت کھلاڑی ہے ، اگر فٹ رہے تو حریف کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔