محمد مبین صدیقی کے ہمراہ کورنگی کے ماڈل پارک اور نرسری کا دورہ کیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نےXEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی کے ہمراہ کورنگی کے ماڈل پارک اور نرسری کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ، ڈ ائریکٹر پارکس ندیم شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کورنگی زون خالد وہاب اوردیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں واقع ماڈل پارکس اور دیگر پارکس اور اس کے ساتھ ساتھ کورنگی کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جائیں انھوں نے مزید کہا کہ پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے اور فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ پارک میں تفریح کے لئے آسکیں پارکوں میں نئے پودے لگائیں جائیں اور گھاس کو برابر کیا جائے۔

گرل پر رنگ وروغن کیا جائے اور گرین بیلٹس کی گھاس کو مزید ہرا بھرا کیا جائے تاکہ کورنگی خوبصورت اور ہرا بھرا نظر آئے اور بلدیہ کورنگی کی عوام کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات کو انجوائے کرسکیں بعدازاں یڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کورنگی زون کی پودوں کی نرسری کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ نئے پودوں کی افزائش کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ یہ پودے پارکوں اور سینٹرل آئی لینڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکے۔