مہمند ایجنسی میں گھر پر دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق، 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) کی تحصیل صافی میں گھر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تحصیل صافی کے علاقے شیخ بابا میں نامعلوم ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دستی بم حملے کے فوری بعد علاقہ مکینوں کی تعداد متاثرہ گھر پہنچ گئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔