دولت پور،پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف انتخابی عملے کا احتجاجی دھرنا

Money Pur

Money Pur

دولت پور(جیوڈیسک)دولت پور سے الیکشن ڈیوٹی پر آنے والے عملے کو ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے الیکشن عملے سے کرائے کے پیسے وصول کرنے کے مطالبے کے خلاف الیکشن عملے کے سینکڑوں افراد کا قومی شاہراہ دولت پور بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا۔

الیکشن عملے نے پولیس رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی الیکشن عملے نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیکن دولت پور پولیس ان سے کرائے کے پیسے وصول کر کے ٹرانسپورٹ فراہم کرنا چاہتی ہے۔الیکشن عملے نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے آخری اطلاعات آنے تک دھرنا جاری ہے۔