ماہ صیام میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے ، نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی علاقائی مسائل کے حل اور عوام کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے انتظامی افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ماہ صیام میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کے حوالے عوام کو در پیش مشکلات کے ازالے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے پر کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے عوام سے ملاقات کی اور اُن سے درپیش علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے لئے اپنی جد جہد جاری رکھے ہوئے اور انشا اللہ عوامی توقعات پر پورا اُتر تے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر ماہ صیام پر غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مقامی انتظامیہ سے کہا ۔

بازاروں اور محلوں کی سطح پر قائم رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیاء اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرتے ہوئے عوام کو مشکلات سے نجات دلا ئیں عوام کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب ،صفائی وستھرائی اور روشنی کے حوالے سے علاقائی مسائل کا فوری ازالہ کریںماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و امام بارگاہوں اور تراویح اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے۔