جھرکل میں مچھروں کی بہتات، درجنوں افراد بیماریوں کا شکار

کروڑ لعل عیسن : جھرکل میں مچھروں کی بہتات، درجنوں افراد بیماریوں کا شکار، جھرکل کے مکینوں مسٹر شازل، باغ علی ساجد، رمضان جانی، کفایت اﷲ، ثناء اﷲ و دیگر نے ضلعی انتظامیہ اور TMA کروڑ لعل عیسن سے مطالبہ کیا ہے کہ جھرکل میں مچھروں کے باعث لوگ بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں جس سے ڈینگی جیسی مہلک بیماری کا خدشہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔

مچھروں کی تلفی کیلئے فی الفور سپرے کروایا جائے۔