تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادہ فضل کریم کی وفات اظہار تعزیت

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحبزادہ فضل کریم کی وفات کو امت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بے باک انداز میں علم حق بلند کرنا صاحبزادہ فضل کریم کا وہ عظیم کارنامہ ہے کہ جس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی، جب تک معاشرہ میں صاحبزادہ فضل کریم کے نظریات کی پیروی ہوتی رہے گی۔

اسلام دشمن طاقتیں خوفزدہ رہیں گی، اس موقع پر صاحبزادہ فضل کریم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی قبل ازیں یوتھ ونگ ٹی ٹی پی کے عہدے داروں جاوید چوہدری اور ارسلان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ نے کہاپاکستان اسلامی ملک ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانو ں کے لئے تحفہ ہے مگر افسوس اس میں اللہ کے احکامات پر عمل نہیں کیا جاتا۔

ملک ہمارا ہے اور قانون انگریزوں کے رائج ہیں ہماری آزادی کرپٹ سیاستدانوں نے امریکہ کے ہاتھوں گروی رکھ دی ہے ملک کی پالیسیاںامریکہ ترتیب دیتا ہے حکمرانو ں نے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ کر خود مختاری اور عزت نفس کو مجروح کیا ہے قرضوں سے ملک چلایا جارہا ہے۔ ایک ڈالر کے عوض15ڈالر سود ادا کرناپڑتا ہے پاکستان کے آئین میں حاکمیت اللہ کی ہے مگرحکمران امریکہ کے غلام ہیں۔

ہمیں امریکی غلامی سے آزادی چاہیے اور یہ اس وقت ہوگا جب ہمارے حکمران ایماندار اور نیک کردار کے حامل ہونگے۔ عوام کو چاہئے کہ ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور کرپشن مافیا کے نمائندوں کومسترد کرکے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کو منتخب کریں۔