تحریک تحفظ پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر گوجرانولہ کے حلقہ 97 NA- سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ظہیر وڑائچ قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے گوجرانولہ کے حلقہ 97 NA- سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ظہیر وڑائچ قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے فائرنگ سے انکی گاڑی تباہ ہوگئی تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر گوجرانولہ کے حلقہ NA-97 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ظہیر وڑائچ اپنی ایک کارنر مینٹنگ میں ورکروں سے خطاب کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ نامعلوم کارسوارملزمان نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں ظہیر وڑائچ معمولی زخمی ہوگئے جبکہ انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اس موقعہ پر تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل اور منافق دشمن ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا کیونکہ ہم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سپاہی ہیں۔

جنہوں نے اس قوم کو ایٹم بم اور میزائل جیسی ناقابل تسخیر ٹیکنالوجی دی جسکی کی وجہ سے دشمن پاکستان کی طرف میلی انکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا اور یہ بچے جمورے نما دشمن ہمارا راستہ کیسے روک سکتے ہیں انہوں نے آئی جی پولیس سے ملزمان کی
فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔