فلم ’پٹھان‘ میں کنگ خان کے نئے روپ سے مداح حیران

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں کنگ خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

2018 میں فلم ’زیرو‘ کے بعد آنے والی کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے۔ شوٹنگ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارکا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران ہو گئے ہیں۔

ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایک کار پر کھڑے ہیں اورکسی قسم کا ایکشن سین شوٹ کروارہے ہیں۔ وڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے بال لمبے ہیں جس سے وہ بالکل مختلف دکھ رہے ہیں۔ دوسری وڈیو میں اداکار باقاعدہ چلتی ہوئی گاڑی پر فائٹنگ سین شوٹ کروارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکار سلمان خان نے بھی ایک شو کے دوران بتایا تھا کہ وہ بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں اپنی جھلک دکھائیں گے۔